Detailed Description
اس "کنز الزیارۃ" کتاب کو اس موضوع کی نہایت مستند اور معتبر مشہور و معروف کتاب "انوار البشارت"، "بہار شریعت" اور "تاریخ مدینہ" سے استفادہ کرکے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تمام حج و عمرہ کے ارکان و مسائل کو بڑے ہی اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی خاص خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں جدید مسائل کو شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آداب حاضری، مسجد نبوی، روضہ انور، مساجد و مقامات کی برکات، فضیلت، دعا کو بھی بیان کیا گیا ہے اور حرمین طیبین جانے والوں کے لیے ہدایات کو بھی بیان کیا گیا ہے اور وہاں کے خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔